
بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 109 رنز کا ہدف دیدیا۔
شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلایشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 108 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔بنگلہ دیشی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے، محمد نعیم 2 اور سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ نجم الحسین شانتو اور عفیف حسین نے مزاحمت کی دونوں بااترتیب 40 اور 20 رنز بنائے۔بنگلادیشی کپتان محمود اللہ 12، نورالحسن 11 جبکہ مہدی حسن 3 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد وسیم، محمد نواز اور وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔پاکستان کا اسکواڈکپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔بنگلہ دیش کا اسکواڈکپتان محمود اللہ ریاض، محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، عفیف حسین، نورالحسن، شوریف اسلام، تسکین احمد، امین الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔