
بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے خود کو چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے علیحدہ کر لیا ہے۔بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی رویندر جدیجا کو آئی پی ایل سیزن 15 کے لئے نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کے گزشتہ ماہ میگا آکشن سے قبل دھونی کی آئی پی ایل سے رٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔دھونی نے اپنے ایک بیان میں آئی پی ایل سیزن 15 کھیلنے کا اعلان کیا تھا، دھونی آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان بھی تھے۔دھونی کی کپتانی میں کھیلے گئے لیگ کے 204 میچز میں سے121 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔چنائی سپر کنگز کی ٹیم دھونی کی قیادت میں 2010 ، 2011 ، 2018 اور 2021 کا ٹائٹل اپنی الماری کی زینت بنا چکی ہے۔فرنچائز کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی موجودہ آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔چنائی سپر کنگز کے نئے قائد آل راؤنڈر رویندرجڈیجا 200 آئی پی ایل میچوں میں 127 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 2،386 رنز بنائے ہیں.واضح رہے آئی پی ایل سیزن 15 کا آغاز ہفتے کو ہو گا ، افتتاحی میچ دفاعی چمپئین چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین ہو گا۔ Adsence Ads 300X250