دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کردیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے منگی ڈیم میں فائرنگ کر کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کردیا ہے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کا پیچھا کیا، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے دستوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا منگی ڈیم کے علاقے میں سراغ لگایا جہاں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مسلح دہشت گردوں نے کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا جنہیں دہشت گرد اپنے ساتھ  لے کر فرارہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز یرغمالی کی بازیابی، مجرمان کی گرفتاری کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

thirteen + two =

Back to top button