دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے فائرنگ کی مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے میں دو جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔محمود خان نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ  فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 26سالہ لانس نائیک عمر علی خان شہید کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ23سالہ شہید سپاہی محمد سراج الدین کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومضبوط کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں18 minutes agoنیب نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزدای مریم…

27 minutes agoنئی حکومت نے بھی سابقہ حکومت کی ڈگر پر چلنا شروع کر دیا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے بھی سابقہ حکومت…

45 minutes agoعمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کمشنر پر…

49 minutes agoعید الفطرکا چاند کب نظر آئے گا، تاریخ سامنے آگئی

عید الفطر کے چاند کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی…

60 minutes agoآرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کرینگے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و…

1 hour agoصدر مملکت کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس

صدر مملکت نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one + two =

Back to top button