
لاہور قلندرز کے اسپن جادوگر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کو چھوڑ کر بنگلہ دیش کے خلاف 23 فروری سے شروع ہونے والی سیریز سے قبل اپنی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق راشد قلندرز کے پلے آف تک متاثر کن سفر کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، انہوں نے اپنا آخری میچ کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا۔The Qalandars household ?
Rashid Khan is given a befitting farewell after his closing match in #HBLPSL7 ?#HBLPSL #PSL2022 #RashidKhan #LQvIU pic.twitter.com/wpmiKdH6Xr
— CricWick (@CricWick) February 19, 2022
ایونٹ سے نکلنے سے قبل راشد نے قلندرز کی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔راشد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 اور اپنے مداحوں کو یہاں چھوڑنا مشکل ہے لیکن مجھے اپنے قومی وابستگیوں کی وجہ سے جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پی ایس ایل میں قلندرز کے لیے کھیلنا پسند کیا ہے، یہ میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہے، یہاں میرے پرستار بہت زیادہ حمایتی ہیں اور ان کی حمایت مجھے مزید مضبوط بناتی ہے۔راشد خان نے مزہد کہا کہ میں جا رہا ہوں لیکن میری خواہشات میری ٹیم کے لیے ہیں، انشاء اللہ اس بار ہم پی ایس ایل جیتیں گے۔ Square Adsence 300X250