راشد لطیف کوکشمیرپریمیئر لیگ میں بڑی ذمہ داریاں مل گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کئے گئے ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے راشد لطیف کو لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی کامیاب کشمیر پریمیئر لیگ ہوئی،آزاد کشمیر میں کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر میں بہت سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں،نوجوان ٹیلنٹ کو کے پی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

سینتیس ٹیسٹ اور 166 ون ڈٖے انٹرنیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کو کئی کھلاڑی متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے، جن میں ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر یونس خان بھی شامل ہیں۔

راشد لطیف افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

17 − 16 =

Back to top button