رانا ثنا اللہ دھمکیاں دے رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔ عمران خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان کو گرفتار کریں پھر انجام دیکھنا۔

ثنااللہ لگاتار دھمکیاں دے رہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے

لگتا ہے آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ چئیر کریں گے۔عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے

گرفتار کرو پھر انجام دیکھنا

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL)

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی عبوری ضمانت ختم ہونے پر ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button