
میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ رفیق تارڑ ایک نفیس اور اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔میرعبدالقدوس بزنجو نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔سابق صدر مملکت رفیق تارڑ انتقال کر گئےسابق صدر مملکت رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے دل کا دورہ پڑنے پر انکو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔رفیق تارڑ کو سانس ، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔واضح رہے کہ رفیق تارڑ 2نومبر 1929 منڈی بہاؤ الدین میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1998ء سے 2001ء تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔رفیق تارڑ 1991سے 1994ء تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے اور 1989سے 1991ء تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی رہے۔ Adsence Ads 300X250