رمیز راجہ کو عمران خان کی حکومت کے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی معزول حکومت کے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق  عاقب جاوید، جو اس وقت پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ رمیز پچھلی حکومت کے نمائندے ہیں اور انہیں اب تک استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی وجہ کے رمیز  راجہ کے خلاف نہیں ہوںہم سب ساتھی ہیں، لوگ ہماری بات سنتے ہیں اور ہماری عزت کرتے ہیں اگر ایسا ہے تو ہمیں اخلاقیات کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے احسان مانی کا اچھا کام کرنے کا انتظار کیا، لیکن  وہ اور وسیم خان ن تین سالوں میں پاکستان کرکٹ کو بہت نیچے لے گئے، اور نیچے جانے کی وجہ بورڈ میں بیٹھے لوگ ہوں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ  رمیزراجہ نے سابقہ ​​بورڈ کی پالیسی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے نکالا اور لوگوں کو بھاری تنخواہیں ملتی ہیں لیکن کچھ نہیں کرتے۔عاقب جاوید پاکستان جونیئر لیگ کرانے کے خیال کے بھی خلاف ہیں، جو 1 سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے اور اس کے بجائے وہ اس سطح پر مزید دو روزہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو خواتین کرکٹ کے مزید مقابلے کرانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ معیار بہتر ہو سکے۔ مزید پڑھیں2 hours agoسی ایس کے کی کمان دھونی کے ہاتھوں میں، سابق بھارتی کھلاڑی کی اہم پیشنگوئی

سابق بھارتی کھلاڑی سے کمنٹیٹر بنے دیپ داس گپتا کا خیال ہے…

4 hours agoآئی پی ایل 2022: رشی دھون نے ماسک پہن کربولنگ کیوں کی؟

رشی دھون پیر (25 اپریل) کو پنجاب کنگز  کے لیے جاری انڈین…

4 hours agoنئے ٹیلینٹ کی فٹنیس کو جونیئر لیگ سے خطرہ،سلمان بٹ کا انتباہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے  کہا ہے کہ…

4 hours agoعالمی فٹ بال کے سب سے طاقتور ’سپر ایجنٹ‘ انتقال کر گئے

دُنیائے فٹ بال کے مہشور و معروف اور ہائی پروفائل کھلاڑیوں کے…

5 hours agoپی سی بی کا خواتین لیگ کو فروغ دینے کے لئے پی ایس ایل کو استعمال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے خواتین کی لیگ کے افتتاحی…

5 hours agoپاکستان نے ہمیشہ دوسرے کرکٹ بورڈز کا احترام کیا ہے: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one × one =

Back to top button