
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روایتی براڈکاسٹ ٹیلی ویژن اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔ کیوں کہ نوجوان لوگ میٹا ورس جیسی انٹرٹینمنٹ کو فوقیت دیتے ہیں۔
ڈیجیٹلائزڈ ٹرانسفارمیشن کی ایک فرینچ کمپنی سائسک کے شریک بانی فریڈرِک کیوازا کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلی ویژن کے غیر فعال ناظرین سے بڑھ کر اِنٹریکٹیِو ذرائع کے فعال کردار بن گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا رجحان اسکرین سے اسمارٹ فونز کی جانب گیا ہے۔ ٹی وی چینلز اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہونے جارہے ہیں۔بڑی عمر کے افراد کا براڈ کاسٹ ٹیلی ویژن سے زیادہ گہرا تعلق ہوتا ہے جبکہ درمیانی عمر کے لوگ ٹی وی کو نیٹ فلکس اور ڈِزنی پلس کی وجہ سے چھوڑ رہےہیں۔لیکن گزشتہ دہائی میں 35 سال سے کم عمر افراد میں نیٹورک ٹیلی ویژن کو دیکھنے والوں میں نصف کمی ہوئی ہے اور یہ کمی میٹا ورس کے آگے بڑھنے کے تسلسل کے ساتھ مزید متوقع ہے۔اگر ٹی وی کو میٹاورس اور گیمنگ پلیٹ فارم جیسے کہ روبلاکس، فورٹ نائٹ اور مائن کرافٹ سے مقابلہ کرنا ہے، تو براڈکاسٹرز کو بدلنا ہوگا۔میڈیا ریسرچ کمپنی ڈیوبِٹ کے مطابق امریکا میں 9 سے 12 سال کے نصف تعداد میں بچے کم از کم ایک بار روبلاکس استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سب کچھ کر سکتے ہیں دوستوں کے ساتھ گھومنا، فعال انداز میں گیم کھیلنا یا کانسرٹ دیکھنا۔ Adsence Ads 300X250