
روس کے مرکزی بینک نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے سبربینک کو ڈیجیٹل اثاثوں کے لین دین کی اجازت دے دی ہے۔
روسی ذرایع ابلاغ کے مطابق روسی کرنسی روبیل کی قدرمیں تاریخی گراوٹ کے بعد سبربینک کوملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے اجرا اور ایکسچینج کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اور اس ضمن میں آفیشل کاغذی کارروائی بھی پوری کر دی گئی ہے۔اس قانون سازی کے بعد روسی ادارے سبرکے ذریعے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل اثاثوں کے اجرا اورایکسچینج کی خدمات حاصل کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔سبربینک یہ تمام ٹرانزیکشنزروسی قوانین کے تحت کرے گا اوراسے مرکزی بینک سے متعلقہ لائسنس بھی مل چکا ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ میں کرپٹو کرنسی کے کردار کے تناظر میں کیا گیا ہے۔یوکرین پرحملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے بعد روس نے کرپٹو کرنسی سے ہونے والی آمدن پر انحصارکا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ Adsence Ads 300X250