روس کا یوکرین میں اسٹارلنک نیٹ ورک پر حملہ !

روس کی جانب سے یوکرین میں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کو جام کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اس بات کا انکشاف پینٹا گون کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جنگ سے متاثر ملک یوکرین میں اپنے اسٹار لنک سیٹلایئٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہی ہے۔تاہم روس کی جانب سے یوکرین میں اسٹار لنک نیٹ ورک کو جام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائدامریکی سیکریٹری دفاع ڈیو ٹریمپر نے  C4ISRNET کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے اسٹار لنک نیٹ ورک کوجام کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟تاہم روسی کی جانب سے کی گئی پہلی کوشش کے بعد ہی اسپیس ایکس نے نئے کوڈ کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کو اپ ڈیٹ کردیا تھا۔ جس کے بعد روسی اپنی کوششوں میں ناکام رہے۔ لیکن وہ اس نیٹ ورک پرابھی بھی سائبر حملے کر رہے ہیں۔اسپیس ایکس نے زمین کے نچلے مدار میں 2 ہزار سے زائد اسٹار لنک سیٹلائیٹ پر مشتمل جھرمٹ بنا رکھا ہے۔ رواں سال 24 فروری کو یوکرین پرروسی حملے کے بعد اسپیس ایکس نے جنگ سے متاثر ملک میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت اس وقت 5 ہزار ڈش اور ٹرمینلز یوکرین میں آپریشنل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی ٹوئٹ نے ڈوج کوائن کی قیمت بڑھا دییاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی ماہرین نے خبردارکیا تھا کہ اسٹارلنکس کے ٹرمینلزکوچھپا کراستعمال کیا جائے، کیوں کہ وہ جداگانہ شکل وصورت رکھتے ہیں اورروس اسٹارلنک ڈش پر فضائی حملہ کرسکتا ہے۔یوکرین میں روسی حملوں سے متاثرہ شہروں کے علاوہ یوکرینی افواج بھی اسٹارلنکس سیٹلائٹ انٹرنیٹ کوروسی ٹینکوں اوران کی پوزیشنزپرڈرون حملوں کے لیے استعمال کررہی ہیں۔اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بھی اسٹار لنک ٹرمینلز کی مخصوص شکل کو تسلیم کرتے ہوئے یوکرینی استعمال کنندگان سے درخواست کی تھی کہ انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کے لیے فراہم کیے گئے آلات کو روسی فضائی حملوں سے بچانے کے لیے اینٹینے کے اوپرروشنی کا کیمو فلاج کریں۔ مزید پڑھیں4 minutes agoاینڈرائیڈ فون میں کال ریکارڈنگ ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

گوگل آئندہ ماہ سے ایپلی کیشنز کے فون کال ریکارڈنگ کرنے پر…

2 hours agoماہرین کی کینسر کے اسباب جاننے میں اہم پیش رفت

برطانوی سائنس دانوں نے کینسر جیسے موذی مرض کے اسباب جانے میں…

2 hours agoسورج کی فعالی میں اضافہ، 48 گھنٹوں میں تین شمسی لَپٹوں کا اخراج

شمسی طوفان کی فعالی میں اضافہ سورج کے 11 سالہ چکر میں…

4 hours agoواٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

دنیا بھرمیں ہرعمرکے افراد میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہرگزرتے…

6 hours agoانسٹا گرام کا’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا…

7 hours agoٹوئٹراپنے پلیٹ فارم پرانسٹاگرام کا فیچرمتعارف کرانے کوتیار

دنیا کی مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرواٹس ایپ اورانسٹا گرام کی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

8 + 13 =

Back to top button