روس کی جانب سے بھیجا گیا نیا ڈاکنگ موڈیول اسپیس اسٹیشن سے جُڑ گیا

روس کی جانب سے خلاء میں بھیجا گیا نیا ڈاکنگ موڈیول دو دن کے خلائی سفر کے بعد انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ جُڑ گیا۔

اے پی نیوز کے مطابق پریشال نامی دائرہ نما موڈیول ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بچ کر انیس منٹ پر اسٹیشن سے جڑا۔ نیا چھ ڈاکنگ پورٹس والا موڈیول مستقبل میں اسٹیشن کے روسی حصے کو ممکنہ پھیلاؤ میں مدد دے گا۔اس موڈیول کو نئی روسی نوکا(سائنس) لیبارٹری کی ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔نئے موڈیول کو خلاء میں لے جانے کےلیے بدھ کے روز روسی راکٹ سویُوز نے قزاقستان کے شہر بیکنور سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 6 منٹ پر پرواز بھری تھی۔نئے موڈیول کو لے کر جانے کے ساتھ 700 کلو کے مختلف کارگو کو اسپیس اسٹیشن پر پہنچانا تھا اور ایئر کرافٹ کی واپسی 22 دسمبر کو متوقع ہے۔نئے موڈیول پر سویُوز اسپیس کرافٹ کی پہلی ڈاکنگ 18 مارچ 2022 میں متوقع ہے۔ جس میں روس کے تین خلاء باز ہوں گے۔اس ہفتے کے شروع میں اسٹیشن میں موجود روسی عملے نے پِرشال کے آمد کی مشقوں کی ابتداء کی۔ جس میں آٹومیٹک سسٹم فیل ہوجانے کی صورت مین مینوئل کنٹرولز کا استعمال شامل ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button