زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن مظفر آباد آزاد کشمیر میں شروع

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ایونٹ کا افتتاح کیا
مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی کا احسن اقدام ہے، اور وہ ایونٹ کے انعقاد پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مدارس کے طلبا کے لیے پشاور زلمی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ،

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی ہے، مدارس کے طلبا کو اس ایونٹ سے صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا بہترین موقع ملا ہے، جاوید آفریدی
نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے، زلمی مدرسہ لیگ کے ابتدائی دو میچز میں این سی ماوریک نے یوسی اسٹرائیکر کو پچیس رنز اور کوٹلی یونائیٹڈ نے مظفر آباد تھنڈر کو انسٹھ رنز سے ہرا دیا
اس سے قبل پشاور، میران شاہ اور کوئٹہ میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کے تین ایڈیشن منعقد کیے جاچکے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seven + 6 =

Back to top button