زمبابوے پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند ہو سکتے ہیں، فیفا انتباہ

عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے خبردار کیا ہے کہ زمبابوے پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند ہو سکتے ہیں۔گزشتہ ماہ زمبابوین حکومت کی جانب کھیلوں کے فروعؑ کی کمیٹی نے زمبابوے فٹ بال ایسوسی ایشن (زیفا) کو معطل کر دیا تھا۔

فیفا نے فٹ بال فیڈریشن کی بحالی کے لئے زمبابوے حکومت اور سپورٹس ری کریشن کمیشن (ایس آر سی) کو 3 جنوری تک مہلت دی ہے۔فیفا نے زمبابوے حکومت کی کھیلوں کی کمیٹی کی اسپورٹس میں مداخلت پر شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ زمبابوے حکومت فیفا ممبر کی فیڈریشن کی معطلی سے زمبابوے میں فٹ بال کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ اگلے سال جنوری میں زمبابوے کی فٹ بال ٹیم کو افریقن کپ آف نیشن میں حصہ لینا ہے جو 9 جنوری سے 6 فروری تک کیمرون میں کھیلا جائے گا۔اگر زمبابوے حکومت نے فٹ بال فیڈریشن کو بحال نہیں کیا تو زمبابوے کی فٹ بال ٹیم افریقن کپ آف نیشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ایس آر سی نے فیفا کو گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے فیڈریشن کو معطل کر دیا ہے اور نو رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو دسمبر 2022 تک ملک میں فٹ بال کے معاملات دیکھے گی۔.ایس آر سی کے ترجمان گیرالڈ موٹشوا نے گزشتہ ہفتے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ملک کی فٹ بال کو درست سمت میں لے جانے کے لئے فیفا کی پابندی کو جھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button