زمین کی طرف تیزی سے آتا دم دار ستارہ

ناسا نے زمین کی طرف آتے انتہائی بڑے دم دار ستارے کی نشان دہی کی ہے۔

یہ جما ہوا دم دار ستارہ اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا دم دار ستارہ ہے جس کی چوڑائی تقریباً 80 میل ہے۔ یہ پہلے سے معلوم دم دار ستاروں سے 50 گُنا زیادہ بڑا ہے۔یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس دم دار ستارے کا وزن تقریباً 5 ہزار کھرب ٹن ہے۔ یہ وزن سورج کے قریب پائے جانے والے ایک عام دم دار ستارے سے ہزاروں لاکھوں گُنا زیادہ ہے۔C/2014 UN271 نامی یہ دم دار ستارہ 22 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے سے اس کے مرکز کی جانب آرہا ہے۔البتہ، یہ دم دار ستارہ سورج سے ایک ارب میل سے زیادہ قریب نہیں آئے –یعنی سیارے زحل سے بھی زیادہ فاصلہ- اور ایسا 2031 سے پہلے نہیں ہوگا۔اس شے کے متعلق نومبر 2010 سے معلومات ہیں جب یہ سورج سے 3 ارب میل کے فاصلے پر تھا۔تب سے محققین اس کو سمجھنے کے لیے لگے ہوئے ہیں اور خلاء اور زمین پر موجود دور بینیں استعمال کر رہے ہیں۔تحقیق کے حصے کے طور پر سائنس دانوں نے اس دم دار ستارے کا سائز جاننے کے لیے ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ استعمال کی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button