زوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن میٹنگ یا کلاس کی ایک نئی اصطلاح سے روشناس کرایا، جس کے لیے سب سے زیادہ زوم ایپلی کیشن کواستعمال کیا گیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈارکے مطابق زوم نے کچھ عرصے قبل میٹنگ کے فیچرکونئی اپ ڈیٹس کے ساتھ زیادہ موثربنا تے ہوئے ویڈیوکالنگ فیچرمیں کچھ اہم تبدیلیاں کیں تھی، جس کے ذریعے میٹنگ کے ہوسٹ (میزبان) کوزیادہ با اختیاربنایا گیا۔مزید پڑھیں: آن لائن میٹنگز کے لیے زوم کے منفرد فیچراب زوم اپنےکالنگ فیچرمیں ایک اوراہم فیچرشامل کرنے پرکام کررہا ہے۔ اس اہم فیچر کے ذریعے استعمال کنندگان ویڈیوکالزمیں جسمانی حرکات و سکنات بھی ظاہرکرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیوکانفرنسگ پلیٹ فارم زوم اس فیچر کو اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جیسٹرریکگنیشن( حرکات و سکنات کی شناخت کرنے والے ) کے نام سے شامل کرے گا۔یہ بھی پڑھیں: ’زوم ‘ آن لائن انسداد دہشتگردی گروپ کی رکن بن گئیاس فیچرکی بدولت استعمال کنندگان زیادہ آسانی سے ویڈیو کال میں شریک افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے۔فی الحال اس فیچر کے تحت دوحرکات شامل کی جائیں گی جس میں تھمپس اپ اور ہاتھ اٹھانا شامل ہے۔زوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچرابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ اینڈروئیڈ اورآئی اوایس صارفین کے لیے اسے کب تک جاری کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں2 hours agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

2 hours agoبائنینس نے بھی روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی…

2 hours agoقبل از تاریخ انسان پتھر کی سِلوں پر کیسے تصاویر بناتا تھا؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل…

3 hours agoگوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلان

گوگل نے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ورژن 13 میں اہم…

5 hours agoٹیروسارس کے متعلق طویل عرصے سے موجود معمہ حل

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از تاریخ دور…

5 hours agoنیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بری خبر، کمپنی کا بڑا اعلان

نیٹ فلکس کے رواں ہفتے اعلان کیا کہ اس نے ایک دہائی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one + three =

Back to top button