سائبر حملوں کے دوران ایک مضبوط سیکیورٹی کی اہمیت آج کی ایک مسلمہ حقیقت ہے، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ایئر فورس کے تحت منعقدہ بین الاقوامی سائبر وارفیئر اینڈ سیکیورٹی کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مسلسل سائبر حملوں کا سامنا کررہا ہے اور ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی کی اہمیت آج کی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔

 پاک فضائیہ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی سائبر وارفیئر اینڈ سیکیورٹی کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگئی، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود مہمانِ خصوصی تھے، ان کے علاوہ ایئرمارشل نعمان علی، وائس چیف آف دی ایئراسٹاف، ایئرمارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد ،وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اور ایئر وائس مارشل عباس گھمن، ڈایریکٹر جنرل C4I ساتھ ساتھ سول و عسکری عہدے دار، تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیدار، تھنک ٹینکس اور سائبر انڈسٹری کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شریک تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک مسلسل سائبر حملوں کا سامنا کررہا ہے اور ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی کی اہمیت آج کی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔وفاقی وزیر نے سائبر وارفیئر پر بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور سائبر سیکیورٹی انڈسٹری نمائش کے انعقاد پر پی اے ایف اور ایئر یونیورسٹی کی  کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش میں سائبر انڈسٹری کے سرکردہ نمائندوں کی موجودگی ملک میں جدید ٹیکنالوجی لانے میں مدد دے گی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تقریب سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ پاکستان ایئر فورسوفاقی وزیر نے سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے قیام اور تکنیکی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایئر یونیورسٹی کی سرپرستی کرنے پر پاک فضائیہ کے کردار پر مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس چیف آف دی ائیر سٹاف نے مہمان خصوصی کو پاک فضائیہ کے ملکی اور غیر ملکی ٹیکنالوجی ماہرین کے تعاون سے جاری مختلف اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا۔ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کے وژن کے تحت پاک فضائیہ نے نیشنل سائبر سیکیورٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، اس حوالے سے صنعت اور تعلیم کے مضبوط روابط کے ذریعے، پاک فضائیہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں جدید تحقیق کرنے والی اعلیٰ معیار کی افرادی قوت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کی حامل افرادی قوت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کے تحت کام کرنے والے سائبر ٹیکنالوجی پارک اور سائبر سینٹر آف ایکسی لینس میں تحقیق اور ترقی کے لیے کوشاں رہے گی۔ ترجمان کے مطابق خود کو ایک موثر اور انتہائی ذمہ دار سائبر فورس کے طور پر تیار کرتے ہوئے، پاک فضائیہ نے ممکنہ خطرات سے نبٹنے کے لیے اپنے سائبر انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا ہے، پاک فضائیہ اپنے سائبر وارفیئر اور سیکیورٹی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک طاقتورعنصر کے طور پرایک مضبوط سائبر کمانڈ بھی قائم کر رہا ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button