
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق احد خان چیمہ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 93 (1) کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ احد خان چیمہ نے گزشتہ دنوں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔ احد چیمہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 کے افسر رہے ہیں۔