سابق صدر مملکت کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس، لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سابق صدر مملکت رفیق تارڑ انتقال کر گئےسابق صدر مملکت رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے دل کا دورہ پڑنے پر انکو  اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔رفیق تارڑ کو سانس ، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔واضح رہے کہ رفیق تارڑ 2نومبر 1929 منڈی بہاؤ الدین میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1998ء سے 2001ء تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔رفیق تارڑ 1991سے 1994ء تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے اور  1989سے 1991ء تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی رہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button