سابق وزیرکے خلاف مقدمہ درج ،کس کوقتل کرنے کاالزا م ہے ،چھٹی کے دن بڑی خبرآگئی

مانسہرہ (نیوز ڈیسک )مانسہرہ پولیس نے نوگوازی کے علاقے میں خاتون ڈانسر کو قتل کرنے کے الزاممیں سابق وزیر ابرار حسین عرف اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صداقت نثار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابرار حسین نے کرن کو مبینہ طور پر اس کے گھر میں اس وقت گولی مار کر قتل کردیا تھا جب مقتولہ نے ڈانس پرفارمنس کے دوران چھیڑ چھاڑ کرنے سے روکا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اپنے دوستوں کے ساتھ لاش کو اس کے گھر کے قریب کھڑی گاڑی میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ کرن، آزاد کشمیر کی رہائشی تھی اور چیریا ڈی تکے کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ابرار حسین نے شریک ملزم محمد جمشید سے اس تقریب کے انعقاد کی درخواست کی تھی اور اپنے دوستوں اور دو خواتین کو، جن میں سے ایک ڈانسر تھی، کو مدعو کیا تھا۔ایس ایچ او صداقت نثار نے کہا کہ مرکزی ملزم نے ڈانسر پر تین گولیاں چلائیں جبکہ راحیل تنولی اور میاں عامر سمیت دیگر ملزمان کی مدد سے لاش کو ٹھکانے لگایا۔انہوں نے کہا کہ پولیس محمد جمشید اور ایک خاتون کو گرفتار کر چکی ہے، جنہوں نے ڈانسر سے پرفارمنس کے لیے رابطہ کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے ایبٹ آباد روڈ پر گشت کرنے کے دوران ڈانسر کرن کی لاش کے بارے میں معلوم ہوا، جس کے بعد فوری طور پر لاش کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قتل کی ایف آئی آر درج کر کے مرکزی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × 4 =

Back to top button