سادہ سلائی مشین نے ڈیزائن والی پیکو کیسے کرتے ہیں؟ جانیں گھر بیٹھے پیکو کرنے کا وہ آسان طریقہ جو آپ کے پیسے بھی بچائے

سادہ سلائی مشین سے سادی پیکو کرنے کا طریقہ تو ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے لیکن ڈیزائن والی پیکو اب زیادہ تر خواتین کروا رہی ہیں۔ ڈیزائن والی پیکو کم سے کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 400 روپے تک بازاروں میں کی جا رہی ہے۔ اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ آپ سادہ سلائی مشین میں پیکو کے پیر یعنی پیکو فُٹ خرید کر مشین کے پیر کی جگہ لگائیں۔ ساتھ ہی پیکو والا موٹا یا تار نما دھاگہ استعمال کریں۔ اس سے آپ گھر بیٹھے ڈیزائن والی پیکو خود سے کر سکتے ہیں۔

پیکو کے فُٹ آپ کو کسی بھی اچھی اور بڑی مارکیٹ میں 200 سے 800 روپے تک مل جائیں گے ساتھ ہی ان کو لگانے کا طریقہ بھی آپ ان کاریگروں سے جان سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی پسند کے ڈیزائن کی پیکو خود کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 5 =

Back to top button