سال 2022 کی سہ ماہی میں بھی ٹک ٹاک سرِ فہرست

میٹا اور یوٹیوب کی تمام کوششوں کے باوجود بھی ٹک ٹاک صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں بھی ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ چارج پر پہلے نمبر پر ہے۔

سینسر ٹاور نامی ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے پہلے تین ماہ میں میٹا کی کوئی ایپ ٹک ٹاک سےزائد ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی ہے اور یوں ٹک ٹاک کا پلڑا بھاری ہے۔ تاہم چارٹ کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اگرچہ میٹا یعنی فیس بک نے بالخصوص امریکا اور یورپ میں مقبولیت بڑھانے کے لیے ویڈیو مونیٹائزیشن اور ای کامرس کو کئی طرح استعمال کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ٹک ٹاک سے نہیں جیت سکی ہے۔ اس سے قبل بھی سال 2021 میں ٹک ٹاک نے راکٹ کی رفتار سے ترقی کی ہے۔ دوسری جانب یوٹیوب نے اسی طرز پر شارٹس کے فروخت کے لیے بہت کوشش کی اور رقم کا لالچ بھی دیا ہے لیکن ٹک ٹاک گہری جڑوں کے ساتھ اپنے مقام پر موجود ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ایڈٹ کرنے والی ایک ایپ کیپ کٹ بھی اس کے ساتھ مقبول ہوئی ہے اور ترقی کے کئی درجے طے کئے ہیں۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنی توجہ میٹاورس کی جانب کررکھی ہے جبکہ انسٹاگرام نے بہت مرتبہ اپنے اعدادوشمار پیش کرنے سے دامن بھی چھڑایا ہے۔ٹک ٹاک کے علاوہ اسی کا چینی ورژن ڈویِن بھی تیزی سے ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ میں شامل ہے ۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ اور وقت گزارنے کے دورانیے دونوں میں ہی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ٹک ٹاک نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایپ کو بہتر بنانے کے لیے خطیر رقیم خرچ کی ہے۔ یعنی سال کے پہلے تین ماہ میں کل 84 کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔دوسری جانب امریکہ میں بھی ٹک ٹاک کے فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس سے ایپ کی چینی انتظامیہ بہت خوش ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button