سام سنگ اے سیریز میں شاندار کم قیمت فون کا اضافہ

برقی مصنوعات اور اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک سام سنگ نے اپنی اے سیریز میں ایک اور بہترین فون کا اضافہ کردیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے ایونٹ میں تین فلیگ شپ فائیو جی فون کو پیش کیا گیا تھا جن میں سے ایک ’ گلیکسی اے 53 فائیوجی‘ بھی ہے۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے اس ماڈل میں سپرایملوڈ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کی اسکرین دی گئی۔گلیکسی اے 53 فائیو جی میں گرد و غبار اور پانی سے تحفظ کے لیے IP67 ریٹڈ تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

اس بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک میٹر گہرائی میں 30 منٹ تک فون میں پانی کو داخل ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فون میں 405 پی پی آئی ڈینسٹی اور 1080x 2400 پکسلزکے ساتھ فون کی حفاظت کے لیے گورننگ گلاس 5 کی پروٹیکشن دی گئی ہے۔آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 کے ساتھ گلیکسی اے 53 فائیو جی میں 5 این ایم کا اوکٹا کورپروسیسردیا گیا ہے، اس کی کارکردگی دیگر پروسیسر کے مقابلے میں 6 فیصد، گرافکس پرفارمنس میں 33 فیصداورنیورل پروسیسر کے مقابلے میں 43 فیصد تک زائد ہے۔گلیکسی اے 53 فائیو جی میں 6 جی بی اور 8 جی بی کی ورچوئل ریم دی گئی ہے۔ 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیے گئے ہیں۔

مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج کو ایک ہزار جی بی (ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے۔گلیکسی اے 53 فائیو جی میں چار کیمروں پر مشتمل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی کیمراPDAF اور OIS وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ 64 میگا پکسلزہے۔سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ 12 میگا پکسلز، تیسرا کیمرا میکرو لینس کے ساتھ 5 میگا پکسلز اورچوتھا کیمرا ڈیپتھ سینسر کے ساتھ 5 میگا پکسلز پر مشتمل ہے۔

یہ پورا کیمراسیٹ اپ ایل ای ڈی فلیش لائٹ، پینوراما اور HDR کے ساتھ دیا گیا ہے۔سام سنگ نے اے سیریز کے اس ماڈل میں فرنٹ کیمرے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایف 2.2 اپرچروائیڈ اینگل کے ساتھ 32 میگا پکسلز کا سیلفی کیمرا دیا ہے۔ جو کہ HDR کے ساتھ 30 FPS پر 4K ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 53 فائیو جی میں 5 ہزارایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری دی گئی ہے جوویڈیو اسٹریمنگ، شیئرنگ، گیمنگ اور دیگر روزمرہ کے امور میں بہترین بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

25 واٹ کے سپر فاسٹ چارجر کی بدولت یہ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی دیتی ہے۔گیمنگ، میوزک اورویڈیوز سے بھرپورطریقے سے لطف اندوز ہونے اور آواز کے بہترین معیار کے لیے فون میں ڈولبی ایٹموس اسپیکرفراہم کیے گئے ہیں۔

موبائل فون اور گیمنگ لازم و ملزوم ہیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گلیکسی اے 53 فائیو جی میں گیم بوسٹر کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

یہ فیچرگیمنگ کے دوران ڈیوائس کی بیٹری لائف، درجہ حرارت اور میموری کوآپٹیمائز کرتے ہوئے تمام نوٹی فیکیشنز اوربیک گراؤنڈ سرگرمیوں کو روک دیتا ہے، جس کی وجہ سے گیم پرسے آپ کا دھیان نہیں ہٹتا۔فون کولاک اوران لاک کرنے کے لیے ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسرکے ساتھ تین خوب صورت رنگوں بلیک، وائٹ، بلیو اور پیچ میں لانچ کیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 53 فائیو جی کی فروخت کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔اس فون کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 450 یورو (89 ہزارپاکستانی روپے)، 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 510 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button