سام سنگ جلد ہی رول ہوجانے والا اسمارٹ فون متعارف کرا سکتا ہے

2019 میں گلیکسی کے تہہ ہوجانے والے فون کے لانچ کے بعد سام سنگ تہہ ہوجانے و الے اسمارٹ فونز بنانے والی سربراہ کمپنی بن گئی ہے۔اب ایک نئے پیٹنٹ کے مطابق سام سنگ تہہ ہونے والے اسمارٹ فونز سے آگے دیکھ رہا ہے اور جلد شفاف اور رول ہوجانے والی اسکرین والا اسمارٹ فون لانچ کراسکتا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق دونوں مختلف ڈیزائنوں میں فون اسکرین کا ایک حصہ بنیادی ڈسپلے سے بڑھ جاتا ہے اور اس کے آر پار دیکھا جا سکتا ہے۔اس پیٹنٹ کی پہلی بار نشان دہی سیم موبائل کی جانب سے کی گئی، جس کو گزشتہ ہفتے ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے شائع کیا ہے۔اشاعت میں بتایا گیا کہ ڈِسپلے متعدد اسکرینز دِکھا سکتا ہے جیسے کہ ہوم اسکرین، ایپلیکیشن ایکسیکیوشن اسکرین یا آگمینٹڈ ریئلٹی اسکرین ہوسکتی ہے۔

پیٹنٹ میں ڈیوائس کے دو ممکنہ ڈیزائن کے متعلق بتایا گیا اور دنوں ڈیزائنوں میں شفاف رول ہو جانے والی اسکرین تھی۔

پہلے ڈیزائن میں اسکرین ڈیوائس کے سائیڈ سے باہر نکلتی ہے جبکہ دوسرے ڈیزائن میں اسکرین عمودی انداز میں باہر نکلتی ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن آگمنٹڈ ریئلٹی ایپلیکیشنز کے لیے کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

14 − 3 =

Back to top button