سام سنگ کا امریکی ریاست ٹیکسز میں سیمی کنڈکٹرز کی فیکٹری لگانے کا اعلان

مشہورٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا کہنا ہےکہ وہ امریکی ریاست ٹیکسز کے شہر آسٹن کے باہر17 ارب ڈالرز مالیت کی سیمی کنڈکٹرز کی فیکٹری لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سام سنگ کی جانب سے یہ بات فونز، گاڑیوں اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز میں استعمال ہونے والی چِپس میں عالمی سطح پر کمی کے دوران سامنے آئی ہے۔

ٹیکسز کے گورنر گریگ ایبٹ کا پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ریاست میں پہلی بار اتنی بڑی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔سام سنگ کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ برس ٹیکسز کا پلانٹ بنانا شروع کردے گا اور امید ہے 2024 کے دوسرے نصف میں پلانٹ فعال ہوجائے گا۔کمپنی کے وائس چیئرمین کِنام کِم نے گورنر کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے اس جگہ کے انتخاب کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جن مین حکومت کی جانب سے مراعت اور لوکل انفرااسٹرکچر کا استحکام شامل ہے۔سیمی کنڈکٹرز کی کمی کووِڈ دور میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے شروع ہوا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button