سام سنگ گلیکسی ایس22 سیریز کے فونز کی قیمتیں کیا ہونگی؟

سام سنگکی جانب سے گلیکسی ایس 21 کی کامیابی کے بعد گلیکسی ایس 22 کی سیریز پر کام کیا جارہا ہے کہ جو کہ متوقع طور پر 2022 میں فروحت کے لئے پیش کردیا جائیگا۔

سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایک نئے اور بہتر فلیگ شپ فون کی تیاری پر کام جاری ہے جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آچکی ہے۔اس سیریز کے فونز کی قیمتوں کے حوالے سے لیکس میں بتایا گیا ہے جس میں گلیکسی ایس 22 کی قیمت 849 ڈالرز ، ایس 22 پلس کے لیے صارفین کو 1049 ڈالرز  اور ایس 22 الٹرا کی بات ہے تو اس کے لیے 1299 ڈالرز بتائی گئی ہے۔ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے نئے فون ایس  22 کی سریز ہے جس میں ایس 22، ایس 22 الٹرا اور ایس 22 پلس شامل ہیں ۔اس سیریز کے فونز میں نیا ایکسینوس 2200 پراسیسر اور اے ایم ڈی کا تیار کردہ جی پی یو ہوگا لیکن امریکا اور چین کے لیے سام سنگ کی جانب سے ان فونز کے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر سے لیس ورژنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اس سیریز میں شامل ایس 22 الٹرا کے حوالے کہا جارہا ہے کہ یہ اس سیریز کا سب سے بڑا فون ہوگا جس میں 6.8 انچ کی بڑی اسکرین دی جائے گی جو ممکنہ طور پر کیو ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولیڈ ڈسپلے پر مشتمل پوگی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − seven =

Back to top button