سام سنگ گلیکسی ایم 52پاکستان میں فروحت کے لئے پیش کردیا گیا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے سام سنگ گلیکسی ایم 52پاکستان میں فروحت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

گیکسی ایم 52 فائیو جی میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون میں  6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ پاکستان میں سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ورچوئل میموری کا فیچر دیا جارہا ہے جس کی بدولت صارف کو 6 کے ساتھ اضافی 4 جی بی ریم سپورٹ حاصل ہوگی۔گلیکسی ایم 52 میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔پاکستان میں یہ فون 82 ہزار 999 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button