سانحہ اے پی ایس: بول میڈیا گروپ کے بانی اور سی ای او شعیب احمد شیخ کی انتہا پسندی کا مقابلہ تعلیم سے کرنے کی اپیل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر بول میڈیا گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکیوٹیو شعیب احمد شیخ نے انتہا پسندی اور جہالت کے خلاف ’تعلیم کی طاقت کے ساتھ‘ لڑنے کی اپیل کی ہے۔شعیب احمد شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اے پی ایس کے شہداء اور زندہ بچ جانے والوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیف ایگزیکیوٹیو بول میڈیا گروپ نے لکھا، ‘آئیں، تعلیم کی طاقت کے ساتھ انتہا پسندی کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہوں۔’انہوں نے مزید لکھا، ‘ہم پاکستان کو نقصان پہنچانے والے انتہا پسندانہ نظریے کو صرف روشن دماغ کے ساتھ ہی شکست دے سکتے ہیں۔’As we honor the reminiscence of APS Martyrs & the braveness of survivors, let’s stand united towards extremism with the ability of schooling. It is just with an enlightened thoughts that we’ll be capable to defeat the ideology of terrorism that goals to hurt Pakistan!#BlackDay#APSPeshawar pic.twitter.com/xFDdQvs5ZB

— Shoaib Ahmed Shaikh (@SSforPakistan) December 16, 2021

خیال رہے کہ 16 دسمبر 2014  کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے ملکی تاریخ کے سب سے اندوہناک دہشت گرد حملے میں 131 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے۔بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کیا، جس میں اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 9 دیگر عملے کے افراد بھی شہید ہوئے۔زخمیوں کی بڑی تعداد 121 بچوں اور عملے کے تین ارکان پر مشتمل تھی۔ اسپیشل سروسز گروپ کے سات فوجی اور دو افسران بھی زخمیوں میں شامل تھے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button