سانس لیتی اور حرکت کرتی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیسنگ!

بازار میں آپ نے انتہائی خوبصورت اور جدید ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیسنگ دیکھی ہوگی لیکن سائبرپاور نامی کمپنی نے اسے ایک اور خوبصورت روپ دیا ہے۔ اس میں کسینگ پر کاڑھی گئی جیومیٹریکل اشکال حرکت کرتی ہیں اور یہ عمل کمپیوٹر کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔

اگرچہ یہ منظر دیکھنے میں بھلا لگتا ہے لیکن یہ محض جمالیاتی شو پیس نہیں بلکہ کمپیوٹر کیسنگ کے تکونے سرے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ اس طرح گرم ہوا باہر اور ٹھنڈی ہوا اندر جاتی ہے۔ یہ تمام عمل خودکار انداز میں ہوتا ہے۔کیسنگ کی ایک طرح 18 ڈیزائن ایسے بنائے گئے ہیں جو کھڑکیوں کی طرح کھلتے اور بند ہوتے ہیں جس پر دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ گویا کیسنگ زندہ ہے اور سانس لے رہی ہے۔ ہر کھڑی میں لگی باریک موٹریں کچھ اسطرح مل کر حرکت کرتی ہیں کہ لگتا ہے کہ کمپیوٹر سانس لے رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس طرح کی خودکار کھڑکیاں انہوں نے دبئی کی ایک بلڈنگ میں دیکھی تھیں جس کے بعد اسے کیسنگ پر بنایا گیا ہے۔ لیکن سائبرپاور کے مطابق یہ کھڑکیاں محض کھلتی اور بند نہیں ہوتیں بلکہ جیسے ہی کمپیوٹر کے اندر سرکٹ ایک ڈگری سینٹی گریڈ گرم ہوتا ہے تو یہ چلنے لگتے ہیں اور اسے سرد رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس پورے نظام کو انٹیلی جنٹ ایئرفلو کا نام دیا گیا ہے جسے لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ واضح ہے کہ اب بھی ڈیسک ٹاپ کیسنگ کے اندر پنکھے نصب ہوتے ہیں جو حرارت کو باہر کی جانب دھکیل کر اسے سرد رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button