سب سے زیادہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والا یورپی شہر کونسا ہے؟

ایک نئی تحقیق کے مطابق مارچ کے مہینے میں کئی اہم یورپی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی اور ان شہروں میں سب سے زیادہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار والا شہر نیو کیسل ہے۔

کلین ٹیک فرم ایئرلی نے یورپی شہروں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور فضائی آلودگی کے پارٹیکیولیٹ میٹر عناصر کے مطالعے کے لیے سینسر اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے الگورتھم کا استعمال کیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ دریائے ٹائن کے کنارے موجود نیو کیسل میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 44.6 مائیکرو گرامز فی کیوبک میٹر ایئر تھی، جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 24 گھنٹوں کی حد میں تجویز کردہ مقدار سے 179 فی صد زیادہ ہے۔نیپلز اور پیرس 170 فی صد اور 165 فی صد نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کی بالترتیب شرح کے ساتھ اس فہرست میں اوپر پائے گئے۔لندن اور مانچسٹر نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔جبکہ پارٹیکیولیٹ میٹر کی سب سے زیادہ مقدار اسپین کے شہر مالاگا اور سیویل میں پائی گئی، جہاں یہ مقدار محفوظ سطح سے اوپر(45 مائیکرو گرامز فی کیوبک میٹر) تھی۔ایئرلی کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجہ صحارہ صحرہ کا گرد کا طوفان تھا جو پورے یورپ میں آیا۔دھول اور دیگر عوامل کا مطلب تھاکہ جنوبی اور مغربی یورپ میں فضائی آلودگی وسطیٰ یورپ سے معمولی سی زیادہ تھی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × 2 =

Back to top button