سب سے زیادہ ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ہر 4 سال بعد ہوتا ہے جس کو جیتنے کے لئے ہر ٹیم جدوجہد کرتی ہے اور ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کا حصہ بنے تاہم کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں سب سے زیادہ ورلڈکپ کھیلے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد جو اپنے چھکے کی وجہ سے مشہور ہیں نے اپنے کیرئیر میں 6 ورلڈکپ کھیلے ہیں۔جاوید میانداد نے   اپنے کیرئیر میں 175 سے لے کر 1996 تک 6 ورلڈکپ کھیلے،انہوں نے 975،1979،1983،1992 اور 1996 کا ورلڈکپ کھیلا۔دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 6 ورلڈکپ مین بھارت کی نمائندگی کی ،سچن ٹنڈولکر کرکٹ  کی تاریخ میں پہلے بالے باز ہیں جنہوں نے 100 سینچریز مکمل کیں۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر میں 1992 سے لے کر 2011 تک 6 ورلڈکپ کھیلے ہیں،انہوں نے  1992،1996،1999، 2003،2007 اور 2011 کے ورلڈکپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔The longevity of legends 🌟

Mithali Raj is in elite firm after turning into solely the third participant to play 6️⃣ World Cups 👏

She made her first World Cup look in 2000 as a teen! 🙌#CWC22 #TeamIndia #CricketTwitter pic.twitter.com/QLIws3L5JV

— CricWick (@CricWick) March 6, 2022

تیسرتے نمبر  پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی  بلے باز متھالی راج ہیں جنہوں نے  بھی 6 ورلڈکپ  میں بھارت کی نمائندگی کی،انہوں نے اپنے کیرئیر میں 2000 سے لے کر 2022 تک 6 ورلڈکپ کھیلے ہیں۔متھالی راج نے  2000،2005،2009،2013،2017 اور رواں 2022 ورلڈکپ میں بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ Adsence Ads 300X250



Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button