
اجزاء:
قیمہ(بیف یا مٹن) آدھا کلو
پیاز(کٹی ہوئی) 2 عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاﺅڈر ایک سے دو چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دہی 3 کھانے کے چمچ
کچا پپیتا یا کچری پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہری مرچیں 2عدد
لیموں کا رس 2چائے کے چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ
کوئلے کا ایک چھوٹا ٹکڑا
پیاز، سبز مرچ اور تیل کے علاوہ قیمے میں تمام مصالحے لگا کر ڈھانپ کر آدھے گھنٹے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر ایک الگ برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہری رنگ آنے تک پکائیں اس کے بعد چورا کر کے قیمہ میں شامل کرکے کچھ منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں۔ جب قیمہ اچھی طرح بھن جائے تو کچھ دیر دھیمی آنچ پر پکنے دیں کہ دہی کا پانی خشک ہوجائے ۔ علیحدہ سے پانی شامل نہ کریں ۔ قیمہ دہی کے پانی میں ہی گل جائے گا ۔ جب پانی خشک ہو کرقیمہ بھننے لگے تو ایک چولہے پر کوئلہ گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔ قیمے کا چولہا بند کر دیں۔ اب اس میں المونیم فوائل یا کوئی اسٹیل یا سلور کی چھوٹی کٹوری رکھ کر کوئلہ اس پر رکھ دیں اوپر سے چند قطرے تیل ٹپکائیں، کوئلے سے ایک دم دھواں نکلے گا ، جلدی سے ڈھکن سے کور کر دیں۔ کچھ دیر بعد ڈھکن ہٹا کر کوئلہ نکال دیں۔ مزیدار دم کا قیمہ تیار ہے۔
پودینہ، لیموں اور کٹی ہوئی پیاز سے اس کو سجائیں اور نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔
ٹپ۔۔ قیمہ کو پکانے سے پہلے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں کہ اس سے خون آلود پانی نکل جائے،دہی اور لہسن ادرک لگا کر رکھنے سے اس کی بساند نکل جائے گی۔