سری لنکا دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

سری لنکا کے دورہ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، قومی اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑی کولمبو سے بذریعہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔

لاہور آنیوالے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، امام الحق، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، اظہر علی، سلمان علی آغا، شان مسعود اور فہیم اشرف  شامل ہیں۔

قومی فاسٹ باولر حسن علی کچھ روز دبئی میں قیام کریں گے۔

سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک میں پاکستان فاتح رہا جبکہ دوسرے میان سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو شکست دی۔

دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کی، بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا  سامنا نہ کر سکا۔

میچ کے آخری روز پاکستان کو میچ نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم امام الحق جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، 97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × 4 =

Back to top button