سسرالیوں نے 3 بچوں کی ماں کو زہر دے دیا، خود کشی کا ڈرامہ

شکرگڑھ میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئی۔

شکرگڑھ کے نواحی گاؤں ٹرپئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے 3 بچوں کی ماں کو زہریلی گولیاں دیکر ابدی نیند سلا دیا اور بعد میں خود کشی کا ڈراما رچایا گیا۔تھانہ کوٹ نیناں نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں خاوند وسیم اور دیور کاشف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مبینہ طور پر قتل ہونے والی بلقیس بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ملزم تا حال فرار ہیں پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button