
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہر ریاض میں ٹریفک حادثے میں6 پاکستانی محنت کش جا ں بحق ہوگئے۔پاکستانی سفارتخانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعرات کو ریاض میں پیش آیا، ورکرز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی،6 محنت کش حاثے کے بعد موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ2 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔