سعودی عرب کا افغانستان کےلیےایک ارب ریال مالیت کےامداد کااعلان

اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کہا کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اعلان کیا کہ ان کا ملک افغانستان کے لیے ایک ارب سعودی ریال کے فنڈز دے گا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکاراور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کشیدہ صورت حال کے خطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے مطابق افغانستان کا معاملہ انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا کیونکہ اقتصادی حالات نے افغانستان میں نہ صرف ایک انسانی المیہ کو جنم دیا ہے بلکہ وہ مکمل تباہی کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کا اتحاد ہی ان کے سلامتی اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کا حل ہے۔ ہماری تنظیم کو اس حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مختلف طریقوں سے افغانستان کی مدد کی ہے افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہو گا۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کا انعقاد کیا اور اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا کیونکہ افغانستان میں خواتین، بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں اور افغانستان میں معاشی بحران مزید خراب ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button