سعوی عرب کرکٹ فیڈریشن عالمی کرکٹ میں آنے کو بے قرار

سعودی عرب کی کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کمر کس لی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی کرکٹ فیڈریشن نے ملک میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعوی عرب کرکٹ فیڈریشن آئی سی سی سے 2003  میں ہی الحاق کر چکا ہے، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی ممبر شپ 2016 میں حاصل کی تھی۔سعوی کرکٹ فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں سعودی عرب کے کھلاڑی بھی عالمی کرکٹ میں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button