سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

لسبیلہ: صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کو قومی شاہراہ کے ذریعے ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع پل کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پل بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہزاروں مسافر بری طرح پھنس گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں اوتھل اور بیلہ میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five + two =

Back to top button