سندھ حکومت کی نااہلی نے ابر رحمت کو زحمت میں تبدیل کردیا ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے کراچی کو ایک بار پھر ڈبو دیا،ان کے وزراء شہریوں کی عید خراب کر کے چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  کراچی کے تجارتی حب صدر میں دکانوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، سب سے زیادہ ٹیکسں دینے والے تاجروں کی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے ابر رحمت کو زحمت میں تبدیل کردیا ہے، طوفانی بارشوں کے باوجود حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی مشینری کا استعمال صرف سیاسی مخالفین پر کرتی ہے، 14 سالوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی تباہ حالی کے ذمہ دار وزیر اعلی سندھ اور مرتضی وہاب ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی نیند سے جاگ جائیں تو دیکھیں شہر کی صورتحال کیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

17 + 15 =

Back to top button