
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج مزید 216 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 524 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید کورونا سے 1 مریض انتقال کر گیا ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 30 ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 216 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 879 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 11 ہزار 424 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 78 لاکھ 41 ہزار 397 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 44 ہزار 220 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ 44 ہزار 220 کورونا مریض گھروں، 18 آئسولیشن سینٹرز اور 230 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 213 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 524 نئے کیسز میں سے 204 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملیر 80، ضلع شرقی 57، ضلع جنوبی 31، کورنگی 21، ضلع وسطی 14 اور ضلع غربی میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد 126، سجاول 30، ٹھٹھہ 28، جامشورو 26، تھرپارکر 18، شکارپور 15، جیکب آباد اور سانگھڑ 10۔10، سکھر 9، میرپورخاص اور ٹنڈو الہیار 8۔8، بدین اور گھوٹکی 7۔7، لاڑکانہ اور عمرکوٹ 6۔6، مٹیاری 4 اور خیرپور میں سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 45 ہزار 709 افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ صوبے میں اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ 57 ہزار 328 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ Square Adsence 300X250