سندھ کے 1500 کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف اینٹی کرپشن ناکام ہوچکی ہے، خرم شیر زمان

ترجمان پی ٹی آئی  خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے1500  کرپٹ   سرکاری افسران کیخلاف اینٹی کرپشن ناکام ہوچکی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ  کیسز میں پچھلے 5سالوں سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، کرپشن کیسز خانہ پوری کیلئے صرف چھوٹے ملازمین کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 17گریڈ سے زائد افسران کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے،  چیئرمین اینٹی کرپشن بدعنوانیوں کے کیسز نمٹائیں یا گھر جائیں۔انہوں نے کہا کہ  سندھ کی کرپٹ کابینہ کو کرپٹ افسران سے فطری لگاؤ ہے،5 سال سے کرپٹ ملازمین عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لے رہے ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کرپشن میں نامزد ملازمین کے کیسز سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کرے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button