سندھ ہاؤس میں اپوزیشن نے اپنی طاقت شو کردی، 196 ارکان اسمبلی کی شرکت

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سندھ ہاؤس میں ہونے والی بیٹھک میں 196 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر 196 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی جس میں حکومت کے منحرف اراکین اور حکومت کے سابق اتحادی بھی موجود تھے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں میں تحریک انصاف کے  22 منحرف ارکان بھی موجود ہیں جن میں کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک تھے۔یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئےاس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ، خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، سعد رفیق، عطا تارڑ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جواد حسین، امجد کھوسہ، محمد افضل خان،وجیہہ قمر، رانا محمد قاسم نون، عامرطلال گوپانگ ، راجہ ریاض سمیع گیلانی، رمیش کمار، نواب شیروسیر، نورعالم خان، ایم این اے سمیع گیلانی ، باسط بخاری،عاصم نذیر بھی سندھ ہاوس میں موجود تھے۔متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم مشاورت کی۔واضح رہے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کا ساتھ دیتے ہوئے باضابطہ معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا نے بھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button