‘سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کا نیلام گھر لگا ہوا ہے’

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کا نیلام گھر لگا ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے لکھا کہ عجب تماشہ ہے سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کا نیلام گھر لگا ہوا ہے۔عجب تماشہ ہے سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کا نیلام گھر لگا ہوا ہے جن کے ضمیر کروڑوں روپے کی چمک سے نیلامی کے لئے جاگ گے ہے وہ استعفی دے اور الیکشن لڑے عوام میں انکی ضمانتیں ضبط کروادے گے۔

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 18, 2022

جاری کردہ ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ  جن کے ضمیر کروڑوں روپے کی چمک سے نیلامی کے لئے جاگ گے ہے وہ استعفی دیں اور الیکشن لڑیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ عوام میں انکی ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے جاری پیغام میں وزیر مملکت نے کہا تھا کہ  سندھ ہاؤس کو چھانگا مانگا بنا دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا تھا کہ   لوٹ مار کے پیسے سے ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں جو ٹی وی پر آکر انٹرویو دے رہے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button