سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات (نیوز ڈیسک)سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکےسخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔سوات میں امن وامان کی صورتحال پر داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس نے چیک پوسٹس قائم کردیے ہیں اور سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔سوات میں طالبان کی آمد کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیک پوسٹس قائم کردیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 2 =

Back to top button