سورج کی فعالی میں اضافہ، 48 گھنٹوں میں تین شمسی لَپٹوں کا اخراج

شمسی طوفان کی فعالی میں اضافہ سورج کے 11 سالہ چکر میں عروج کی جانب جانے کے ساتھ جاری ہے۔ ہمارے مرکزی ستارے کی جانب سے دو دنوں میں تین شمسی لَپٹیں خارج ہو چکی ہیں۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سورج کی سطح سے نکلنے والی حالیہ شمسی لپٹیں بدھ کی شام کو خارج ہوئیں اور خلائی ایجنسی کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے خارج ہونے والی ایک لَپٹ کی تصویر عکس بند کی۔شمسی لَپٹیں شعاؤں کا ایسا اخراج ہوتا ہے جو سورج کی سطح سے نکلتا ہے۔کچھ شمسی لَپٹیں کرونل ماس اخراج کرتی ہیں، جو چارجڈ ذرّات کا ایک مجموعہ ہوتا ہے، جو زمین پر پہنچنے پر مواصلاتی نظام میں خلل ڈال سکتی ہیں اور برقی گرِڈذ یا سیٹلائیٹس کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔بدھ کو خارج ہونے والی لَپٹیں سے قبل منگل کے روز دو شمسی لَپٹیں مشاہدے میں آئیں۔منگل کو مشاہدے میں آنے والی پہلی لَپٹ نسبتاً ہلکی، ایم-کلاس کی، تھی۔لیکن منگل کو خارج ہونے والی دوسری لَپٹ پانچ سالوں میں سب سے طاقتور اخراج تھا، درجہ بندی میں ایکس-کلاس میں شمار کی گئی۔ایم-کلاس اخراج، ایکس-کلاس اخراج کا دسواں حصہ ہوتا ہے۔یو ایس نیشنل اوشیئنِک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن اسکیل پر اس ایکس کلاس لَپٹ کی پیمائش X2.2 کی گئی، جو کہ ایک طاقتور مگر شدت والی لَپٹ نہیں تھی۔اب تک کی سب سے زیادہ طاقتورترین لَپٹ 2003 میں ریکارڈ پر آئی جس کی شدت X28 سے زیادہ تھی۔ مزید پڑھیں1 hour agoواٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

دنیا بھرمیں ہرعمرکے افراد میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہرگزرتے…

3 hours agoانسٹا گرام کا’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا…

4 hours agoٹوئٹراپنے پلیٹ فارم پرانسٹاگرام کا فیچرمتعارف کرانے کوتیار

دنیا کی مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرواٹس ایپ اورانسٹا گرام کی…

12 hours agoایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔…

22 hours agoموسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والی اشتہارات پر پابندی

ٹوئٹر نے موسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والے اشتہارات کے نشر ہونے…

22 hours agoانسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

6 + fifteen =

Back to top button