سوزوکی کا 2025 تل برقی فضائی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان

سوزوکی نے فلائینگ کار فرم اسکائی ڈرائیو کے سال مل کر برقی ایئر کرافٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

صارفین کو اس برقی ایئر کرافٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ اس کو ممکنہ طور پر 2025 میں جاپان کے شہر اوساکا میں بطور فضائی ٹیکسی کے لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ شراکت سوزوکی کی آٹوموبِل کے کاروبار میں چوتھی شے ہوگی۔ اس سے قبل سوزوکی گاڑیاں، موٹر سائیکل اور آؤٹ بورڈ موٹریں بناتی آئی ہے۔اسکائی ڈرائیو فی الحال ایک دو سیٹر برقی فضائی کار فُل اسکیل پروڈکشن کے منصوبے میں مصروف ہے۔بیان میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ آیا سوزوکی اس وہیکل پر کام کرے گی یا نہیں۔اسکائی ڈرائیو کمپنی، جو کارگو ڈرون بھی بنا رہی ہے، یہ ارادہ رکھتی ہے کہ 2025 میں اوساکا میں فضائی کار کی سروس کو متعارف کرائیں جب وہاں ورلڈ ایکسپو کا انعقاد ہو رہا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ابتدائی توجہ بھارت پر دینے کے ساتھ وہ نئی مارکیٹوں کے لیے بھی کام کریں گے۔ بھارت میں سوزوکی کی آٹو مارکیٹ کا تقریباً نصف حصہ ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button