سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی نے سونے کی بھی کمر توڑ دی، قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گئی۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے سونا مزید سستا ہو گیا، ملک بھر میں ایک تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 2315 روپے کمی سے 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے کا ہوگیا۔ صرافہ بازار ڈیلرزکا کہناہے کہ ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی سے 1790 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button