
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑہ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں۔ Adsence 300X250