
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کرکٹ نہیں کہ ٹارگٹ ناممکن ہو تو بھی آخری بال تک کھیلا جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے باعزت راستہ اختیار نہیں کیا، سیاست کرکٹ نہیں کہ ٹارگٹ ناممکن ہو تو بھی آخری بال تک کھیلا جائے۔قادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی عمران خان سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے ممبران عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیکر سیاسی گناہوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران کی بگڑی ہوئی زبان شکست کا اقرار ہے ، شاہ محمود قریشی عمران کی جگہ لینا چاہتے ہیں مگر بلی کو خوب میں چھیچھڑے ہیں، عمران کے نمبر ایک پر نظر ہے بھاگنے نہیں دوں گا۔ Adsence Ads 300X250